بھارت

زرعی قوانین پر معافی تو مانگ لی، کفارہ کب ادا کریں گے؟ راہل گاندھی کی نریندر مودی پر تنقید

نئی دلی03 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت مخالف قوانین بنانے پر معافی مانگنے کے بعد مودی کواب بتانا چاہیے کہ وہ کفارہ کیسے ادا کریں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں نریندر مودی سے سوال کیا ”لکھیم پور میں کسانوں کے قتل میں ملوث وزیر کو برخاست کب کیا جائے گا؟ شہید کسانوں کو معاوضہ کتنا اور کب فراہم کیا جائے گا؟ تحریک میں شامل کسانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کب واپس ہوں گے؟اورفصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت پر قانون کب بنایا جائے گا؟”
واضح رہے کہ کسان تنظیمیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں مسلسل مودی حکومت سے کسانوں کے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہی ہیں تاہم دو دن پہلے مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں بتایا تھا کہ کسانوں کے احتجاج کے دوران ہلاک ہونیوالوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، لہذا معاوضے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button