راجستھان:پولیس کانسٹیبل کی طرف سے خاتون کی آبروریزی
جے پور 18اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست راجستھان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے ایک خاتون کو آبرو رویزی کا نشانہ بنا یا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانسٹیبل مہیش کمار گرجر نے ریاست کے ضلع دوسہ میں خاتون کی آبر وریزی کی ۔کانسٹیبل مہیش کمار گرجر30سالہ خاتون کے گھر گیا جب وہ اکیلی تھی اور مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی۔ خاتو ن کی طرف سے چیخ و پکار کرنے پر پڑوسیوں نے پولیس کانسٹیبل کو پکڑ لیااور اس کی پٹائی شروع کر دی ۔سرکل آفیسر بندیکوئی ایشور سنگھ کے مطابق خاتون کی عصمت دری کرنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کانسٹیبل کو ایک چارپائی سے باندھ کر پیٹا۔کانسٹیبل مہیش کمار کو مقامی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے طبی معائنہ کرنے کے بعد چھوڑ دیاہے۔بسوا تھانے کے ایس ایچ اوکو واقعے کے بارے میں سینئر حکام کو اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیاہے۔ مہیش کمار کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔