بنگلورو:مسلم مخالف اشتعال انگیز بیان پر بی جے پی لیڈر کرشنا نائیک کی گرفتاری کا مطالبہ
بنگلورو:سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مسلم مخالف اشتعال انگیز بیان پر بی جے پی لیڈر کرشنا نائیک کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع وجے نگر کے حلقے ہووینا ہداگلی سے بی جے پی کے ایم ایل اے کرشنا نائیک نے بھٹکل میں ایک ریلی کے دوران مسلم مخالف اشتعال انگیز تقریر میں کہاتھا کہ بھارت میں مسلمانوں کی حیثیت صرف "کرایہ داروں” کی ہے اور ان کا اصل مقام پاکستان میں ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھاکہ بھارت میں مسلمانوں کی زیرملکیت زمینیںانہیں 1947میں دی گئی تھی اور یہ کہ مسلمانوں کی طرف سے ملکیت کا دعوی کرنے کی کوئی بھی کوشش ان کی زبردستی پاکستان روانگی کا باعث بنے گی۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر توفیق نے پولیس کو خبردار کیاہے کہ اگر کرشنا نائیک کو فوری طورپر گرفتارنہ کیاگیا تو وہ اسکے خلاف زبردست احتجاج کے علاوہ پولیس اسٹیشن کا گھیرائو بھی کیاجائیگا۔بی جے پی لیڈر کے مسلم مخالف بیان پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے۔سی ڈی پی آئی لیڈر نے پولیس حکام سے سوال کیاکہ ابھی تک کرشنانائیک کی نفرت انگیز تقریر کا نوٹس کیوں نہیں لیاگیا ہے اورانکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کھلے عام بھارت بھر میں اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے ۔