بھارت

بھارت: یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام پر پابندی میں مزید5سال کی توسیع

نئی دلی:بھارتی حکومت نے ریاست آسام کو بھارت سے الگ کرنے کے کوششوںپر یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام پر پابندی کو مزید پانچ سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام پر پہلی بار 1990میں پابندی عائد کی گئی تھی اور اس کے بعد سے پابندی میں توسیع کی جا رہی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے خطرے کا باعث بننے والی مختلف سرگرمیوں بشمول باغی گروپوں کے ساتھ روابط ،خو ف و دہشت پھیلانا اور بھتہ خوری میں ملوث رہی ہے ۔یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام پر پابندی میں توسیع گزشتہ سال دسمبر میں مرکزی اورریاستی حکومتوں کے ساتھ تنظیم کے امن معاہدے کے باوجود کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button