بھارت

اتر پردیش: ہندوئوں کا 2مسلم بچوں کو درخت سے باندھ کر وحشیانہ تشدد

لکھنو 02فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہندوئوں نے دو مسلمان بچوں کو درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ واقعہ 29 جنوری کو ضلع کے گائوں کھسپریا میں پیش آیاہے۔دوبچے شاداب اور شکیل اپنی بکریوں کے لیے چارہ اکٹھا کر رہے تھے ۔ جب وہ گھر واپس آرہے تھے تو انہیں اچانک ترلوکی اور اس کے بیٹوں سونو اور سورج نے روک لیا جنہوں نے دونوں کو درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دونوں نابالغ مسلم لڑکوں پر ہندو خاندان کو لاٹھیوں سے تشدد کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے جبکہ دونوں لڑکے انتہائی خوفزدہ ہیں۔بعدازاں شکیل اور شاداب کو قریبی گائوں کے لوگوں نے بچایا۔لڑکوں کے والد کی درخواست پر پولیس نے ترلوکی، سونو اور سورج کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button