بھارت

بی جے پی چوبیس گھنٹے گندی سیاست کر رہی ہے، کجر یوال

imagesنئی دلی29 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجر یوا ل نے کہا ہے کہ بی جے پی 24گھنٹے گندی سیاسی کر رہی ہے اور اسے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کی کوئی فکر نہیں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اروند کیجرویوال نے دلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں مہنگائی ، بے روز گاری بہت ہو گئی ہے لیکن بی جے پی کو محض اس بات کی فکر لگی رہتی ہے کہ طرح عام آدمی پارٹی اور دیگر حریفوں کو کچل دے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلئے اس وقت گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے ، ہر شے مہنگی ہو چکی ہے ، ہر جانب بے روزگاری ہے، لوگوں کے کاروبار بند ہو رہے ہیں ، نوکریاں ختم ہو رہی ہیں ۔ کجریوال نے کہا کہ کسی بھی حکومت کا پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری سے کیسے ریلیف دیا جائے لیکن بی جے پی حکومت کو اسکی کوئی فکر نہیںاور اسے 24گھنٹے صرف گندی سیاست کرنی آتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button