انسانی حقوق

بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر مظالم میں تیزی لائی ہے، حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ اور سینئر رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی اور محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے اور وہ کشمیریوں کو تحریک آزادی سے باز رکھنے کیلئے انتہائی وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ قابض فورسز نے مقبوضہ علاقے کے کئی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، قابض بھارتی اہلکار ان کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر مکینوں کو سخت ہراساں اور گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کے علاوہ بے گناہ نوجوانوں کوگرفتار کر لیتے ہیں، بھارتی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران راجوری، پونچھ، ادھم پور، ریاسی ، ڈوڈہ کے اضلاع سے درجنوں نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت جبر و ستم کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button