انسانی حقوق

بھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں کیخلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، حریت کانفرنس

APHC (1)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی بھارتی حکومت نے بھارتی قبضے کو چیلنج اور حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں نہتے کشمیریوں کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز اور بدنام مانہ تحقیقاتی اداروں” این آئی اے، ای ڈی، ایس آئی اے اور ایس آئی یو “ نے مقبوضہ علاقے میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ کشمیریوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور انکی املاک ضبط کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جبر واستبداد کی کارروائیوں کا بنیادی مقصد کشمیریوںکو ڈرا دھمکا کر انہیں تحریک آزادی سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور کرنا ہے۔
انہوں نے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا حکومت کشمیریوں کی جائز آواز کو دبانے کے لیے اپنے وسائل اور فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button