APHC-AJK

حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ بھرپو ر یکجہتی کا اظہار

اقوام عالم فلسطینیوں اور کشمیریوں پر صیہونی اور بھارتی مظالم سے نجات دلائے ، غلام صفی

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے منائے جانیوالی عالمی دن کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں اقوام عالم ،امت مسلمہ ،انسانی حقوق کی بین االاقوامی تنظیموں اورمہذب اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرانے کیلئے اقدامات کریں ۔انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے تاریخ کی بدترین ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال کے دوران 80ہزار سے ٹن سے زائد بارود غزہ اور فلسطین پر برسا کر تقریبا پورے غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی بمباری میں 44ہزار سے زائد افراد شہید اورایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ شہدا میں 30ہزارزائد بچے شامل ہیں۔ غلام محمد صفی نے کہاکہ اقوام متحدہ فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کیلئے مسلسل امریکہ اور اسرائیل کے سامنے بے بس ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت سے پیار کرنے والی اقوام کو یک زبان ہوکر فلسطین پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کیلئے اپنی آوازبلند کریں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی دادرسی کرنے کی بجائے اقوام متحدہ ان پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے بھارت اور اسرائیل کے حق میں بہتر ثابت ہوا ہے۔ حریت رہنماء نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کے رہنمائوں کو فلسطینی اور کشمیری عوام کو نسل کشیُ رکوانے کیلئے کرداراداکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کا سب سے بدترین دشمن ہے جومظلوم فلسطینیوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button