APHC-AJK

کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،مقررین کا سیمینار سے خطاب

WhatsApp Image 2023-10-25 at 7.56.09 PMبونیر :
ایک سیمینار کے مقررین نے کہاہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور انکی تحریک آزادی کی مدد ہر قیمت پر جاری رکھی جائے گی ۔
آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمدساغر اور دیگر حریت رہنماء غلام محمد صفی، الطاف حسین وانی، محمد سلطان بٹ اورزاہد صفی اوردیگر مقررین نے ہیومن ویلفیئر اینڈ جسٹس آرگنایزیشن بونیرکے زیر اہتمام خیرپختونخواکے ڈگری کالج ڈھگا بونیر میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانوں تسلط کے خاتمے اور کشمیریوں کو اپنا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلانے کیلئے بین الاقوامی برادریکو اپنا کردار ادا کرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے جاری ہے اور عالمی طاقتوں کا دوہرے معیار کی وجہ سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔دیگر مقررین میں حشمت خان،شہزاد اکبر،مولاناجمیل اورتلک سنگھ کے علاوہ مقامی عمائدین بھی شامل تھے ۔حریت رہنمائوںنے پولیس لائنز میں شہدا کی یادگار پر پھول چڑھے اور شہدا کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button