APHC-AJK

شہید برہان وانی کے یوم شہادت پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Islamabad

اسلام آباد :معروف نوجوان کشمیری رہنما شہید برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کی قیادت آزادکشمیر کی وزیر امتیاز نسیم نے کی جبکہ اس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر ، سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ،جاوید جہانگیر، طاہر مسعود،الطاف احمد بٹ الطاف حسین وانی ، غلام نبی بٹ، حاجی سردار صدیق، راجہ پرویز احمد، شیخ عبد المتین، میر طاہر مسعود،میاں مظفر،خورشید میر ،عبدالمجید میر،بے نظیر ،شوکت بٹ، چوہدی شاہین،عدیل وانی فیض نقشبندی ،منظور بٹ،دائودخان یوسفزئی ،، نبیلہ ارشاد ، ریحانہ خان، بشیر احمد عثمانی، سید گلشن، راجہ افسر خان ، زاہد اشرف، محمد اشرف ڈار،منظور احمد ڈار، شیخ ماجد، عبدالمجید،زاہد مشتاق، نجیب الغفور خان، رئیس میراور دیگر نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں شہید برہان وانی کی تصاویراور کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ کشمیری شہدا ء کے حق میں اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کیخلاف فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے برہان وانی اور دیگر کشمیری شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔امتیاز نسیم نے اپنے خطا ب میں کہا کہ کشمیری شہدا ء نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گے۔ برہان وانی شہید تحریک آزادی کشمیر کے وہ عظیم نوجوان ہیرو ہیں جنہو ں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کشمیرکو ایک نئی جلا بخشی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام برہان وانی اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانی کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے مگر وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا اور کشمیری عوام ضرور آزادی حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نوجوان نسل میں منتقل کیا اور آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی کی شکل میں بھارت کے ناجائز قبضہ کے خلاف دیوار بن کر کھڑا ہے ۔دیگرمقررین نے شہدا ء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوںنے حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال نوٹس لیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button