APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہارتعزیت

WhatsApp Image 2024-05-20 at 2.39.39 PM

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر ایرانی حکام کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسلام آبا د میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کا ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغرنے کی۔ حریت رہنمائوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ اجلاس میں صدر ابراہیم رئیسی اوردیگر مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button