مقبوضہ جموں و کشمیر

جاوید احمد میر اور دیگر حریت رہنمائوں کی جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیشی

جموں06 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما جاوید احمد میر اور دیگر ان کے خلاف درج کئے گئے 30سال پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیش ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاوید میر کے علاوہ دیگر حریت رہنماء شوکت بخشی، محمد منظور صوفی اور جاوید زرگر عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ حریت رہنمائوں کو 30برس پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں ہر 15دن بعد وادی کشمیر سے جموں کی ٹاڈاعدالت میں طلب کیاجاتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button