مقبوضہ جموں وکشمیر :ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
سرینگر06اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید اظہار کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج بیگناہ کشمیریوں خاص طور پر خواتین اور بچوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا استعمال کا استعمال کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نام نہاد فوجی آپریشوںکی وجہ سے کشمیری خواتین، بچوں اور معمر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو مقبوضہ علاقے میں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوں کو ہراساں اور انکی تذلیل کرتے ہیں اور کشمیری نوجوانوں کو مسلسل بھارتی جبر کا سامنا ہے۔ انہوںنے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیں ۔