مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، 3اضلاع میں ماسک پہننا لازمی قرار

سرینگر20جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے تین اضلاع میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 333نئے مریض سامنے آئے ہیں جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔اس دوران وائرس سے مزید ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعدادجو مئی کے آخر تک 50سے کم ہو کر رہ گئی تھی، گزشتہ چند دنوں سے بڑھ رہی ہے۔حکام کے مطابق سرینگر، گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button