گرفتاریاں
کٹھوعہ: بھارتی پولیس نے تین افراد گرفتار کر لیے

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں تین افراد کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے جو کٹھوعہ کے علاقے گھر مالتی کا رہائشی ہے۔پولیس نے انکی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے ان پر عسکریت پسندوںکیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
حراست لیے گئے افراد کوجموں، راجوری اور ادھم پور کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔







