گرفتاریاں

سانبہ میں کالے قانون پی ایس اے کے تحت دو افرادگرفتار

images (2)جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع سانبہ میں دو افراد کو گرفتار کر کے ان پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)لاگوکردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت تحصیل رام گڑھ کے علاقے شہزاد پور کے رہائشی رادھے شام اور تحصیل آر ایس پورہ کے علاقے چوہالہ کوٹھے کے رہائشی شیو دیال کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتارافراد امن و امان کے لیے خطرات پیدا کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جموں کی کٹھوعہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر مقدمہ چلائے یا عدالتی کارروائی کے دوسال تک نظربند رکھا جاسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button