بی جے پی ارکان نے 13 جولائی 1931کے کشمیری شہداءکے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کیے
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے 13 جولائی 1931 کے کشمیری شہدا کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بی جے پی کے قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے 1931 کے کشمیری شہداءکے خلاف یہ ریمارکس پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) کے رکن اسمبلی وحید الرحمان پرہ کی ایک تقریر کے جواب میں دیے۔ پرہ نے 13 جولائی کو عام تعطیل بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی اور کانگریس کے رہنما نظام الدین بٹ نے اس موقع پر سپیکر سے مطالبہ کیا کہ 1931 کے شہداءکے خلاف ریمارکس کو خارج کیا جائے اور بی جے پی ارکان اسمبلی معافی مانگیں۔
اگست 2019میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر نے13جولائی کی چھٹی ختم کر دی تھی۔ ڈوگرہ مہاراجہ کے فوجیوں نے 13 جولائی 1931 کو یکے بعد دیگرے اس وقت 22کشمیریوں گولیاںمار کر شہید کیا تھا جب وہ عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر سینٹرل جیل سرینگرکے باہر جع تھے جس نے کشمیریوں کو ڈوگرہ حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف اٹھنے کی تلقین کی تھی۔







