جموں

سانبا:بھارتی پولیس کا گجر برادری کے افراد پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد زخمی

WhatsApp Image 2024-05-15 at 11.14.37 AMجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع سانبا میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کرنے والے گجر برادری کے افراد پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع کے علاقے باری برہمنہ میں بلول نالے کے قریب انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم شروع کر رکھی ہیں ۔ اب تک کم از کم 20 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور مسلم گجر برادری سے تعلق رکھنے والے کم از کم 40 مکانات مسمار کر دیے ہیں ۔ گجر برادری کے متاثرہ لوگوں نے مہم پر شدید احتجاج کیا ۔ پولیس نے مظاہرین پر شدید لاٹھی چارچ کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو ئے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے پتھراﺅ کیوجہ سے چند پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں۔
مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے کشمیریوں کی زمینوں ، مکانوں اور دیگر املاک پر قبضے کی مذموم کارروائی تیز کر دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button