مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا

سرینگر15دسمبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے راجپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں یہ آپریشن گزشتہ شب رات گئے شروع کیا تھا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ بھارتی فوجی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button