مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی وزیر دفاع کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں فوج کی 4نئی این سی سی بٹالینز کے قیام کی منظوری

licensed-image
ARLINGTON, VIRGINIA – APRIL 11: Indian Minister of Defense Rajnath Singh attends a meeting with U.S. Secretary of Defense Lloyd Austin at the Pentagon April 11, 2022 in Arlington, Virginia. Defense Minister Singh is in Washington to attend the U.S.-India 2+2 Ministerial Dialogue. (Photo by Alex Wong/Getty Images)

نئی دلی : بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کیلئے مزید 4نیشنل کیڈٹ کور یونٹس کے قیام کی منظوری دی ہے ۔جن میں سے 3 مقبوضہ جموں و کشمیر اور ایک لداخ میں قائم کیاجائیگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج ناتھ نے ادھمپوراور کپواڑہ میں ایک ایک بوائز اینڈ گرلزآرمی بٹالین اور ادھمپور میں ایک ایئر سکواڈرن جبکہ کارگل ، لداخ کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کی آرمی این سی سی بٹالین منظوری دی ہے۔وزارت دفاع نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں پہلے سے موجود 27ہزار870کیڈٹس کے علاوہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مزید12ہزار860کیڈٹس کا کا اضافہ کیاجائیگا ۔اس وقت این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے دو گروپ ہیڈکوارٹر ہیں، جن میں مجموعی طورپر10این سی سی یونٹ موجود ہیں، جو تین جغرافیائی خطوں جموں و کشمیر اور لداخ پرمشتمل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button