مقبوضہ جموں و کشمیر

آر ایس ایس سے وابستہ ہندو انتہاپسندنے ریاسی میں مسجد کی بے حرمتی کی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ سے وابستہ ہندو انتہا پسند نے ایک مسجد کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کی اور احاطے میں موجود ایک شخص پر حملہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آر ایس ایس سے وابستہ ہندو انتہاپسند نے ضلع کی تحصیل پتیاں تھورو میں سکھامسجد کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کی اوروہاں موجود ایک شخص کو زدوکوب کیا۔پولیس نے بتایا کہ مجرم کی شناخت پیار سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع ریاسی کی تھورو تحصیل کے علاقے پتیاں کا رہنے والا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مجرم کو بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کے تحت پولیس اسٹیشن ارناس میں مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ بھارتی پولیس نے مسلمانوں کو خاموش رہنے پر مجبور کرتے ہوئے دھمکی دی کہ بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button