مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں خانہ بدوش خاتون کی پراسرارموت
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر کے علاقے نشاط میں ایک خانہ بدوش خاتون کو پراسرارحالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ خاتون پر جو اصل میں ریاسی کی رہنے والی تھی اور اس وقت نشاط میں مقیم تھی، مبینہ طور پر کچھ افراد نے حملہ کیا۔اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔






