مقبوضہ جموں و کشمیر

ُپونچھ: ”موک ڈرل“ کے باعث شہریوں میں سخت خوف وہراس، گھربار چھوڑنے پر مجبور

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ”موک ڈرل “ کے باعث ضلع پونچھ کے رہائشیوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور بہت سے لوگ اپنے گھر چھوڑ گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ شہری دفاع کی فرضی مشقوں سے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں اورنقل مکانی پر مجبور ہیں ۔
پونچھ قصبے کے سکھا کھٹہ کے رہائشی محمد طارق نے کہا کہ انتظامیہ نے قبل ازیں سات مئی کو موک ڈرل کی تھی اور آج (جمعرات) پھر یہ شروع کی گئی ہے جس کے سبب شہری سخت خوف ودہشت کا شکار ہو گئے ہیں۔
شہری دفاع کی مشقیں بھارتی وزارت داخلہ کرا رہی ہے۔
موک ڈرل پہلے سے منصوبہ بند مشق ہوتی ہے جس میں کسی آفت یا خطرے کی صورت حال کو ڈرامائی طور پر نقل کیا جاتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ اس وقت لوگ کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔ موک ڈرل کے دوران کئی بار حقیقت پسندانہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جیسے کہ کہیں آگ لگی ہو، دہشت گرد حملہ ہوا ہو یا زلزلہ آ گیا ہو۔ لوگوں کو بحفاظت نکالنے اور اس صورت حال میں امدادی کارروائیاں کرنے کا پورا عمل سنجیدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button