مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کاحریت رہنما الطاف شاہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ

meh

سرینگریکم اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کریں کیونکہ وہ سرطان میں مبتلا ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جولائی 2017میں الطاف احمد شاہ سمیت 7کشمیری حریت رہنمائوں کو ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاتھا۔گرفتارکئے گئے دیگر رہنما ئوں میںنعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال اور شاہد الاسلام شامل ہیں۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ الطاف شاہ کی مسلسل نظربندی غیر انسانی ہے کیونکہ وہ شدید بیمار ہیں۔انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیاکہ انہیں انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہ سکیں۔ پی ڈی پی صدر الطاف شاہ کی بیٹی رووا شاہ کے ایک ٹویٹ پر تبصرہ کر رہی تھیں جس میں انہوں نے کہاتھا کہ جیل میںنظر بندان کے والد کوگردوں کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے جوہڈیوں سمیت ان کے جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے۔ رووا شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہاتھا کہ ہمیں علیل حریت رہنماسے ملنے کی اجازت دی جائے اور صحت کی بنیاد پر ان کی ضمانت کی درخواست پر غور کیا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button