مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتوار:بھارتی پیراملٹری گاڑی نے خاتون کو دانستہ طور پر ٹکر مار کر شہید کردیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشواڑ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کی گاڑی نے ایک خاتون کو دانستہ طورپر ٹکر مار کر شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کی درندگی کا یہ واقعہ ضلع کے علاقے چھاترو میں پیش آیا۔ 55سالہ خاتون حنیفہ بیگم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر جانبحق ہو گئی۔ علاقے کے لوگوں نے واقعے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ لوگوں نے مجرم بھارتی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button