مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرکے صحافی سمعان لطیف کو اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے ایوارڈ سے نوازاگیا

اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی شہرت یافتہ کشمیری صحافی سمعان لطیف کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایوارڈ سے نوازاہے۔
نیویارک کے سیپریانی 25براڈوے میں بلیک ٹائی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سفارتکاروں، عالمی ادارے کے اعلیٰ حکام، ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات، انسانی حقوق کے کارکنوں، کارپوریٹ اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندوں اوردنیا بھر سے صحافیوںنے شرکت کی۔ سمعان کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوریج پر کانسی کا تمغہ، ایک تعریفی سند ،مراکش کے شہزادہ البرٹ IIکا نقد انعام اور یو این سی اے گلوبل پرائز سے نوازا گیا۔سمعان پاکستان، افغانستان اور بھارت میں موسمیاتی بحران پر رپورٹ کرتا ہے۔انہوں نے بھارت میں غیر معمولی گرمی کی لہر اور پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے علاوہ متنازعہ جموں و کشمیر میں معیشت کو درپیش خطرناک ماحولیاتی مسائل کی منفرد کوریج کی ہے۔اس سے قبل ستمبر میںسمعان کو سوسائٹی آف ایڈیٹرز برطانیہ نے سال کے ممتاز فری لانسر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔ سمعان کو 12 نومبر کو لندن میں ایوارڈ کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button