محاصرے اور تلاشی
سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فورسز نے ضلع سانبہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے سدیالی میں مشتبہ نقل و حرکت کا بہانہ بناکر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ انہیں علاقے میں ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی ۔ فوجی آپریشن بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کا اسپیشل آپریشن گروپ مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ فضائی نگرانی کے لیے ڈرونز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔






