محاصرے اور تلاشی
مقبوضہ جموں وکشمیر : ”آین آئی اے“ کے چھاپے
سری نگر: بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر اور تین بھارتی ریاستوں میں چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت میں کل17 مقامات پر چھاپے مارے۔یاد رہے کہ مودی حکومت تنقیدی آواز وں کو خاموش کرانے کیلئے ”این آئی اے،انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ ، ایس آئی اے “ جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوںکو استعمال کر رہی ہے۔ کشمیریوں کو بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں نشانہ بنانے کیلئے ان ایجنسیوں کے ذریعے جھوٹے مقدمات بنوائے جاتے ہیں۔
انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت میں سیاسی مخالفین کے خلاف تحقیقاتی اداروں کے غلط استعمال کا نوٹس لیں۔