مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے ساتھ نوآبادی جیسا سلوک کررہا ہے

0.اسلام آباد 22 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت 27اکتوبر 1947سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ساتھ نوآبادی جیسا سلوک کررہا ہے جب اس نے سرینگر میں اپنی فوجیں اتار کر کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف اس پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیاتھا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو اپنی کالونی بنانا آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایک دیرینہ خواب رہا ہے۔بھارت جموں و کشمیر میں نوآبادکاری کیلئے منظم طورپر نئے قوانین متعارف کرارہا ہے ۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں نام نہاد حلقہ بندیاں بھی جموں و کشمیر کو نو آبادی بنانے کی طرف ہی ایک قدم ہے اور مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا کے خطرناک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حلقہ بندی کمیشن کا استعمال کررہی ہے ۔ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں زبردستی اپنے مذموم ایجنڈے کو نافذ کر رہی ہے۔ حلقہ بندیوں کی مشق کا مقصد کشمیر میں مسلم اکثریتی سیاسی کردار کو کم کرنا ہے۔ بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ایک ہندو وزیر اعلیٰ لانے کیلئے تمام جمہوری اقدار کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ مودی حکومت فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی تسلط کی طرز پرمقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد کر رہی ہے اور اس نے اپنے آئین کی دفعہ370 جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی ،کو منسوخ کر کے کشمیر کو نوآبادی بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی ہیں۔بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے ۔تاہم بہادر اورنڈر کشمیری بھارت کو اس کے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button