مقبوضہ کشمیر:این آئی اے نے 8کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی
جموں 08 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حملوں کی سازش سے متعلق ایک جھوٹے مقدمے میں 8بے گناہ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائرکر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے کشمیریوں کے خلاف مضحکہ خیز الزام کے تحت جموں کی این آئی اے کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔یہ چارج شیٹ ضلع پلوامہ کے رہائشی کشمیریوں نصیر احمد ملک، امتیاز احمد راتھر، رئیس احمد شیخ، یاور رشید گنائی، سہیل احمد خان، شاہد احمد شیرگوجری، عنایت گلزار بٹ اور جہانگیر احمد ڈارکے خلاف دائر کی ۔ان کشمیریوں کے خلاف یہ مقدمہ ابتدائی طورپر11مارچ کو پلوامہ پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیاتھااور بعدازاں این آئی اے نے 8اپریل کو یہ مقدمہ دوبارہ درج کیا۔چارج شیٹ میں کشمیریوں پرمجاہدین کو لاجسٹک سپورٹ اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے جیسے پرانے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔