مقبوضہ جموں و کشمیر

تہاڑ جیل میں انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

نئی دہلی:نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند بھارتی پارلیمنٹ کے کشمیری رکن انجینئر رشید نے آج مسلسل دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے ایک بیان میں کہا کہ انجینئر رشیداپنی 48گھنٹے کی بھوک ہڑتال کے 30 گھنٹے مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ احتجاج کوئی ذاتی قربانی نہیں بلکہ ان بے پناہ مشکلات کی عکاسی کرتا ہے جن کا کشمیریوں کو بھارتی قبضے میں سامنا ہے۔پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر میں پارٹی دفتر کا دورہ کیا۔انعام النبی نے کہا کہ زبردست ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ انجینئر رشید اگرچہ جیل کی دیواروں کے پیچھے قید ہیں لیکن ان کی آواز کشمیریوں کی ترجمانی کرتی ہے اوریہ انصاف کے مطالبے کی علامت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button