مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ : بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے کشمیری نوجوان ولی محمد میر کو ضلع کے علاقے کرال پورہ سے گرفتار کیا گیا ۔ایک پولیس اہلکار نے ولی محمد کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس اس طرح کے جھوٹے دعوے کشمیری نوجوانوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے اور انکی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتاری کیلئے استعمال کرتی ہے ۔







