مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:انتظامیہ نے مارچ کو روکنے کیلئے پابندیاں نافذ کردیں

سرینگر31 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے لوگوں کو جامع مسجد سرینگر کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کے لیے آج شہر کے ڈاﺅن ٹاﺅن علاقے میں سخت پابندیاں نافذ کر دیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے گزشتہ ایک سال سے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کے خلاف احتجاج درج کرنے کے لیے دی تھی۔ مارچ کا مقصد مقبوضہ جموںوکشمیر کی آبادی پر نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے تازہ حملے کے خلاف احتجاج درج کرانا بھی تھا جس نے علاقے کی زمین اور وسائل غیر مقامی لوگوں کو فروخت کرنے کیلئے رکھ دیے ہیں۔
قابض حکام نے شہر کے ڈاﺅن ٹاﺅن علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے اور تاریخی مسجد کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر کے پابندیاں عائد کر دیں۔ حکام نے آج مسلسل 21ویں ہفتے بھی لوگوں کو تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button