مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری نظربندوں کی عید الفطر سے قبل رہائی کا مطالبہ
سرینگر30 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کشمیری نظربندوں کی عید الفطر سے قبل رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
غلام احمد میر نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ ومقبوضہ جموںوکشمیر کی مختلف جیلوں میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کشمیری نوجوانوں کی رہائی پر غور کرے تاکہ وہ عید کا پرمسرت دن اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزار سکے۔انہوںنے کہا کہ بہت سے کشمیری نوجوان بھارت کی دور دراز جیلوں میں بند ہیں جن کے اہلخانہ مالی مشکلات کی وجہ سے انکے ساتھ ملاقات کیلئے جانے سے قاصر ہیں۔ غلام احمد میر نے کہا کہ جو لوگ کسی سنگین جرم میں ملوث نہیں ہیں انہیں عید الفطر سے پہلے رہا کر دینا چاہیے۔