تحریک آزادی کشمیر، پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارتی میڈیا کا ایک اور پروپیگنڈا

اسلام آباد:بھارتی میڈیا آزاد جموں و کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں ایک شہید نوجوان کے اہلخانہ کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے جسکی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ راولا کوٹ سے تعلق رکھنے والے صحافی اور روزنامہ” کشمیر نیوز“کے رپورٹر لیاقت علی نے رپورٹ کیا ہے کہ راولاکوٹ میں مقامی لوگوں نے کشمیری نوجوان جاوید عرف چھوٹو کی غائبانہ نماز جنازہ کے دوران اسکے لواحقین سے بدتمیزی کی جسے بھارتی فوجیوں نے حال ہی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید کیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ صحافی لیاقت علی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مقامی لوگوں نے شہید کے لواحقین کو نہ صرف بدسلوکی کا نشانہ بنایا بلکہ جہادی تنظیم لشکر طیبہ کے بارے میں یہ کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو کشمیر میں جہاد کیلئے اکستانی ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا کا راولا کوٹ کے حوالے سے یہ پروپیگنڈہ کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی اور پاکستان و آزاد جموں کشمیر کو بدنام کرنے کی بھارتی کوششوں کا حصہ ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ راولا کوٹ میں ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا ہے ۔




