مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں:بھارتی پولیس نے دو خواتین گرفتار کر لیں

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں میں ایک کارروائی کے دوران دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روبینہ اختر اور نرگس جان نامی خواتینکو ضلع کے علاقے میلہورا زینا پورہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان سے نشہ آور اشیاءبرآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز کشمیری مرد و خواتین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے انہیں جھوٹے مقدمات میں گرفتارکر لیتی ہیں۔ جبر وا ستبداد کی ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں میں خوف وہراس پیدا کرنا اور انہیں تحریک آزادی سے دور رکھناہے۔KMS-11/M







