مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری : بھارتی فوج کی کارروائی 21ویں دن بھی جاری

علاقے میں دھماکوں اورفائرنگ کی آوازوں کا سلسلہ جاری

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج جمعہ کو مسلسل 21 ویں دن بھی جاری رہی ۔علاقہ شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے مسلسل گونج رہاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 23مئی سے ضلع میں گمبھیر مغلاں کے جنگل کے علاقے ڈوری مال میں ہزاروں اہلکاروں، جنگی ہیلی کاپٹرز، ڈرونز، سراغرساں کتوں اور پیرا کمانڈوز کی تعیناتی کے باوجود بھارتی فوج کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔قابض فورسز نے جنگل کے علاقے کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا ہے اور تلاشی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس سے پورے علاقے کو عملی طورپر جنگ زدہ علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔بار با تلاشی کی کارروائیوں اور بھارتی فوجی اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت نے لوگوں کے معمولات زندگی کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا ہے اور مقامی لوگ مسلسل خوف، غیر یقینی اور شدید مشکلات کا شکار ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button