مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند
سری نگر10 فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ ضلع رام بن کے علاقے بانہال میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے روک دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ گزشتہ شام سے میہڑ، پنتھیال اور کیفے ٹیریا موڑ کے قریب مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملبہ ہٹانے کے بعد ٹریفک دوبارہ بحال کی جائے گی۔
دریں اثناء ٹریفک پولیس نے ڈرائیوں اور مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ سڑک کی حالت کی تصدیق کے بعد احتیاط سے سفر کریں۔