دھیرکوٹ :یوم شہدا جموں کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش
دھیرکوٹ:
دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار میں شہدائے جموں کوشاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولید رسول سمیت مقررین نے سیمینار کے مقررین نے کہاکہ سانحہ جموں کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب نومبر 1947میں بھارتی فوجیوں ، ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج اور ہندوانتہاپسندوں نے ڈھائی لاکھ سے زائد جموں کے مسلمانوں کا قتل عام کیا جو پاکستان ہجرت کر رہے تھے ۔مقررین نے کہا کہ جموں کے مسلمانوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی کئی ہفتے قبل کی گئی تھی ۔انہوں نے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس دن جموں کے مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب جموں خطے میں مسلمانوں کی اکثریت کا اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کے تحت لاکھوں مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام کیاگیا۔






