آزاد کشمیرپاکستان

آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلبا کا کشمیر کاز سے وابستگی کا اعادہ

راولپنڈی:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفر آباد میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور طلبا سے خصوصی بات چیت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی کے ساتھ ایک خصوصی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔سیشن کے دوران، طلبا نے کشمیر کاز سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے ہر قیمت پر دوبارہ حاصل کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر ہمارا ہوگا۔طلبا نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button