پاکستان

الطاف وانی کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر انسانی حقوق کے ماہرین کا شکریہ

اسلام آباد: کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR)کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق الطاف وانی نے ایک بیان میں اس سلسلے میںنہایت باریک بینی سے تیار کردہ اور مستند درپورٹ پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندگان با لخصوص پروفیسر بین سول (Ben Saul)اور دیگر مینڈیٹ ہولڈرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جس میں بھارت کے ریاستی ظلم و جبرکا پردہ چاک کرتے ہوئے کشمیریوں کو درپیش مظالم کی اصل حقیقت آشکار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اعلامیہ اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ کوئی بھی ریاست سلامتی کے نام پر مظالم کو چھپا نہیں سکتی اور یہ کہ ہر انسان کی حرمت، حقوق اور آزادی ناقابلِ تنسیخ ہیں۔ الطاف وانی نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا یہ کام ایک واضح پیغام ہے کہ استثنیٰ ناقابلِ قبول ہے اور دنیا سب کچھ دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین نے درست طور پر نشاندہی کی ہے کہ ظالمانہ اور امتیازی پالیسیاں انتہا پسندی کو ختم نہیں کرتیں بلکہ ریاستی جبر کے شکار عوام کو لگے زخموںکو گہرا اور پائیدار سلامتی کے لیے ضروری اعتماد کو متزلزل کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مشاہدات کسی دشمنی پر مبنی نہیں بلکہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کی نمائندگی کرتے ہیں جس میں بھارتی حکومت سے گرفتار شدگان کی فہرستیں منظرِ عام پر لانے ، مسماریوں کی قانونی بنیاد واضح کرنے اور غیر قانونی ہلاکتوں کی تحقیقات کرانے کے مطالبات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارتی حکومت اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ ہولڈرز کی اس واضح اپیل پر عمل کرے جس میں آزاد تحقیقات، مجرموں کے احتساب اور انصاف کے اصولوں سے ہم آہنگ سکیورٹی پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button