پاکستان

بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کیخلاف خیرپور میں ہندو برادری کی ریلی

خیرپور: پاکستان کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کیخلاف صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں ہندو برادری نے ایک ریلی نکالی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ”پاکستان زندہ باد” ریلی شاہ پل سے چھتری چوک تک نکالی گئی جس میں خیرپور کی تمام تحصیلوں سے آنے والے ہندو برادری کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ریلی میں موجود شرکا ء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔شرکاء نے کہا کہ پاکستان اور سندھ میں رہنے والی ہندو برادری مادر وطن سے وفادار تھی، ہے اور ہے گی اور اگر بھارت باز نہیں آیا تواسے اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button