مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے پی ڈی پی کارکنوں کو میرے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے جانے سے روک دیا، محبوبہ مفتی

mehboobaسرینگر08 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے والد مفتی محمد سعید کی وفات کی چھٹی برسی پر پارٹی کارکنوں کو بیج بہاڑہ میں ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے جانے کی اجازت نہ دینے پر حکام پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے انکے والد کو برسی پر یا د کیا۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتی پولیس نے پی ڈی پی کارکنوں کو میرے والد کی قبر پر جانے سے روک دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ کسی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ایک سادہ سے عمل کو بھی غیر قانونی اور مجرمانہ قرار دینا انتظامیہ کی بے حسی اور عدم برداشت کو ظاہر کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button