مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے اعلانات پراظہار تشویش کرنے پر او آئی سی کی تعریف

اسلام آباد 16 فروری (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی اور دیگر حریت رہنماﺅں نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اس نے بھارت میں انتہا پسند ہندو ﺅں کے اجتماعات میں سرعام مسلمانوں کی نسل کشی کے اعلانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی اور دیگر حریت رہنماو¿ں نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں او آئی سی کے بیان کو سراہتے ہوئے مسلم تنظیم پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباو¿ ڈالے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل عام بند کرے اور کشمیریوں کواستصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے۔ او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کے لئے مسلسل حملے، مختلف ریاستوں میں مسلم دشمن قانون سازی کا حالیہ رجحان اور ہندوتوا گروپوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ ہے۔او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کونسل سے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔کشمیری رہنماو¿ں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور او آئی سی کوچاہئے کہ وہ بھارت کو کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button