مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کے وسائل سے غیر مقامی لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں، سریندر چودھری

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی زمینیں ، دریااور صنعتیں فروخت کرکے علاقے کو معاشی دھچکا پہنچایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں جبکہ غیر مقامی لوگ جموں وکشمیر کے وسائل سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوںنے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قرار داد جموں وکشمیر کے لوگوں کی خواہشات کی عکاس ہے۔ سریندر چودھری نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں وعدہ کیا تھا کہ جموں و کشمیر کاریاستی کا درجہ بحال کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button