مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیان میں تین نوجوان شہید کردیے
سرینگر30اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیاں میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ناگہ بل میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔جن کی شناخت خورشید بٹ،تنویر وانی اور توصیف بٹ کے طور پر ہو ئی ہے۔ بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا اور گھر گھر تلاشی لی ۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردیں ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔