مظفر آباد :حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر، دائریکٹر لبریشن سیل سے ملاقات

مظفر آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے ایک وفد نے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد 5 جنوری کو یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر حریت کانفرنس کے زیرِ اہتمام مظفرآباد میں کیے جانے والے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت وفد نے ڈپٹی کمشنر کو احتجاجی مظاہرے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مظاہرہ اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے مسلمہ حقِ خودارادیت کی یاددہانی، عالمی ضمیر کو بیدار کرنے اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ وفد نے زور دیا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پ±رامن اور جمہوری اقدار کے عین مطابق ہوگا۔
حریت وفد نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے بھرپور انتظامی تعاون کی درخواست کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی، تاکہ اس قومی و انسانی اہمیت کے حامل دن پر مشترکہ طور پر کشمیری عوام کے جائز مطالبات کی تائید کی جا سکے۔ وفد نے منیر احمد قریشی کو ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناو¿ں کے اظہار کے طور پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ جمہوری حقوق کے تحفظ اور پ±رامن سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا مثبت اور مو¿ثر کردار ادا کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ قانون و ضابطے کے تحت احتجاجی پروگرام کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کے جمہوری حقوق کے احترام اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر حریت وفد نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے مرحوم والد کے درجات کی بلندی اور جنت نشینی کے لیے خصوصی دعا کی۔ حریت وفد نے ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد خان سے بھی 5 جنوری یومِ حقِ خودارادیت کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جس پر ڈائریکٹر لبریشن سیل نے اپنی بھرپور شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دریں اثنا حریت وفد نے مظفر آباد میں سپریم کورٹ بار کے صدر راجہ آفتاب خان ۔ ہائی کورٹ بار کونسل کے صدر انیس گیلانی، سید عاصم گیلانی اور دیگر سینئر وکلاءسے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں پانچ جنوری کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔وفد نے سابق رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مختار عباسی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مختار عباسی نے حریت وفد سے کہا کہ وہ اپنی جماعت کے تمام اراکین کے ہمراہ 5 جنوری کی احتجاجی ریلی میں شرکت کریں گے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اپنی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔حریت وفد میں مشتاق احمد بٹ کے علاوہ سید گلشن، زاہد مجتبیٰ، مشتاق السلام اور نوجوان رہنما نصیر میر بھی شامل تھے۔






