آزاد کشمیر

کشمیری رہنمامولانا غلام نبی نوشہری اسلام آباد میں انتقال کرگئے

Nawai

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ میں ایک طویل عرصے تک جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کی نمائندگی کرنے والے سینئر کشمیری رہنما مولانا غلام نبی نوشہری اسلام آباد میں انتقال کرگئے ۔ ان کی عمرتقریباً80سال تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان کی نماز جنازہ نماز مغرب کے بعد برما چوک میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکز پر اداکی جائے گی۔ مولانا نوشہری کا شمار جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے سینئر ترین رہنمائوں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے ایک طویل عرصے تک قائد تحریک سید علی گیلانی کی رفاقت میں تحریک آزاد کشمیر کے لئے کام کیا۔وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کئی بار جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ان کے پایہ استقلال میں کبھی لغزش نہیں آئی ۔ وہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلاتھے اورآج صبح پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button