آزاد کشمیر

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو صرف اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ، محمو دساغر

اسلام آباد 26اپریل (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیرشاخ کے رہنماء اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائمقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے واحد پلیٹ فارم کے ذریعے مل کر کام کرنے کے حریت رہنمائوں کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت کی صفوں اتحاد واتفاق جاری جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ناگزیر ہے۔
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں وسیع البنیاد اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادی پسند تنظیموں میں زیادہ سے زیادہ اتحاد و اتفاق پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کا خواب رہا ہے۔انہوںنے شبیر شاہ کو اتحاد کا پرزور حامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ موقع انتہائی پرمسرت ہے کہ پوری حریت قیادت نے آخر کار جدوجہد آزادی کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے تحت کام کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے لیے کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔کشمیریوں کے خلاف مختلف محاذوں پر مودی حکومت کی یلغار کے تناظر میںمحمود احمد ساغر نے کہاکہ تمام آزادی پسند تنظیموں کو مل کر حریت قیادت کی طرف سے اتحاد کے انتہائی ضروری اقدام کی مکمل حمایت کرنی چاہیے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وسیع البنیاد اتحاد کو خطے میں بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قابض مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف جو سازشیں کی جا رہی ہیں انہیں مکمل اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button